QR CodeQR Code

اسلام آباد میں 64 مساجد اور 134 غیرقانونی مدارس کا انکشاف

10 Jun 2011 23:56

اسلام ٹائمز:سی ڈی اے حکام نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں بعض مولویوں نے 64 مساجد اور 134 مدارس غیرقانونی طور پرقائم کر رکھے ہیں، رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے، کاروائی کرنا ان کی ذمہ داری ہے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 64 مساجد بغیر کسی قانون اور منظوری کے تعمیر کی گئی ہیں، 134 مساجد کے ساتھ مدارس غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے ہیں، غیر قانونی مساجد اور مدارس کے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر سینیٹر شاہد بگٹی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے سی ڈی اے کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہو گا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے، سپیشل برانچ اور اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم غیرقانونی مساجد اور مدارس کے حوالے سے ایک سروے کیا تھا جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
سروے کے مطابق 64 مساجد غیر قانونی طور پر بغیر کسی قواعد و ضوابط اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں تعمیر کی گئیں ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں 10 مدارس کو پلان کے تحت قائم کیا ہے، تاہم اسلام آباد میں 134 مساجد کے ساتھ بنائے جانے والے مدارس غیر قانونی ہیں، جن کے حوالے سے تمام تفصیلات سے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور کاروائی کرنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 78004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78004/اسلام-آباد-میں-64-مساجد-اور-134-غیرقانونی-مدارس-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org