QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھارت مخالف ریلیاں

25 Feb 2019 21:12

آج قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں شاکر آفریدی کی قیادت مین ایک ریلی نکالی گئی، جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، ریلی میں ذخہ خیل قبیلہ کے کثیر افراد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان، دیر اور لنڈی کوتل میں لوگوں نے بھارت مخالف ریلیاں نکالیں، جن میں پاکستان کے حق اور ہندوستان مخالف نعرے لگائے گئے۔ اس سلسلے میں آج قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں شاکر آفریدی کی قیادت مین ایک ریلی نکالی گئی، جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، ریلی میں ذخہ خیل قبیلہ کے کثیر افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آل ٹرانسپورٹ یونین ضلع خیبر کے صدر شاکر آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام اپنے ملک کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے وطن عزیز کی خاطر ماضی میں بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ  بھی اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ دوسری جانب مردان میں بھی مرکزی  انجمن تاجران کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں انڈیا مخالف نعرے بازی کی گئی۔ علاوہ ازیں دیر میں بھی بھارت کی دھمکیوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی حکومت اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو وہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 780060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780060/خیبرپختونخوا-کے-مختلف-اضلاع-میں-بھارت-مخالف-ریلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org