0
Monday 25 Feb 2019 21:30

گلگت بلتستان کا ہر فرد پاکستان پر جان نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے، پیپلز پارٹی جی بی

گلگت بلتستان کا ہر فرد پاکستان پر جان نچھاور کرنے کیلئے تیار ہے، پیپلز پارٹی جی بی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ جی بی پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور ملک عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء  کی قبروں سے بھری پڑی ہے۔ گلگت بلتستان کے جوانوں نے معرکہ کارگل سے لیکر شمالی وزیرستان ہو یا آپریشن ضرب عضب اپنی جانوں کے نذرانے دیکر وطن عزیز کے ساتھ وفادری اور محبت کا ثبوت دیا ہے۔ لیفٹیننٹ اظہر عباس شہید کی شہادت پوری قوم کےلیے باعث فخر ہے۔ ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں کہا کی گلگت بلتستان خاص کر ضلع استور کے لوگوں نے معرکہ کارگل کے موقعے پر اپنے جوانوں کے لیے گرم کمبل، بنیان، دستانے، ڈارئی فروٹس محاذوں پر پہنچاکر وطن سے محبت کی انوکھی مثال قائم کی ہے۔ اس کے علاوہ استور کے جوانوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے جانیں دی ہیں۔ ہم ان تمام شہداء باالخصوص شہید لیفٹیننٹ اظہر عباس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پروردگار انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس غم کی گھڑی میں شہید اظہر عباس کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔ شہید اظہر عباس نہ صرف اپنے خاندان کا بلکہ پورے  ملک کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے گلگت بلتستان کا پر فرد کا کردار لالک جان جیسا ہے اور  ہر فرد پاکستان کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کا دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور  پلواما حملے سے متعلق انڈیا کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ لیکن دشمن سن لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 780064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش