0
Tuesday 26 Feb 2019 02:42

چار منزلہ عمارت گرگئی، سندھ حکومت کے پاس ریسکیو کیلئے کوئی مشینری نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

چار منزلہ عمارت گرگئی، سندھ حکومت کے پاس ریسکیو کیلئے کوئی مشینری نہیں ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقہ جعفرطیار سوسائٹی میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ جائے وقوعہ پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور ریسکیو کے کام کے لئے مختلف محمکموں سے رابطے کرکے ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے اور سندھ حکومت کے پاس ریسکیو کے لئے کوئی مشینری نہیں ہے، سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے نام پر پوری جفعرطیار سوسائٹی کو کھود دیا گیا، پانی تو نہیں پہنچا لیکن عمارت گرگئی اور اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جب ڈیزاسٹر ہوجاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے اداروں کے پاس ساز و سامان نہیں ہے، اللہ نہ کرے کراچی میں کوئی بڑا ڈیزاسٹر آجائے تو یہ لوگ کیسے کام کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کمشنر صاحب کہہ رہے ہیں کہ گیس کٹر دیئے جائیں، ان کو اس وقت یہاں موجود رہ کر یہ سامان منگوانا چاہیئے تھا، ہمارے ادارے کیا کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، سول ایوی ایشن نے اپنی ٹیمیں بھجوائی ہیں، ایک چھوٹی بلڈنگ ریسکیو نہیں ہورہی ہے، انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے، سندھ حکومت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 780103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش