0
Tuesday 26 Feb 2019 02:46

جعفرطیار بلڈنگ سانحہ میں جاں بحق متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

جعفرطیار بلڈنگ سانحہ میں جاں بحق متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ جعفرطیار بلڈنگ گرنے کے سانحہ پر اہلیان محلہ اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ہر ممکن تعاون کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے جعفرطیار میں زمین بوس ہونے والی متاثرہ عمارت کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی تمام قیادت کو سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفرطیار بلڈنگ سانحہ میں جاں بحق متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں اور جاں بحق افراد کی مغفرت زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملبے تلے دبے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ صوبائی و شہری حکومت کی جانب سے بروقت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت واقعہ کے دو گھنٹہ تک ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے مکینوں کو چاہیئے کہ علاقہ میں موجود دیگر بلند عمارتوں کی جلد از جلد انسپیکشن کروائیں، تاکہ مستقبل میں ایسے کسی سانحہ سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 780105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب