QR CodeQR Code

میانوالی میں انجینئرنگ اور کام سیٹ یونیورسٹیاں اور ڈسٹرکٹ پبلک اسکولز بنانے کا فیصلہ

26 Feb 2019 07:12

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے مراسلہ جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب حکومت، ہائیر و اسکولز ایجوکیشن اور ڈی سی میانوالی کو فوری اقدامات کرکے رپورٹ حکومت کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے میانوالی میں جامعات، کالجز اور اسکول  کے ساتھ ساتھ شہر میں صاف پانی، نئی سڑکیں اور سیوریج نظام بہتر بنانے کے منصوبے شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ میانوالی میں انجینئرنگ اور کام سیٹ یونیورسٹیاں اور ڈسٹرکٹ پبلک اسکولز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے دو یونیورسٹیاں اور ڈسٹرکٹ اسکول بنانے کا مراسلہ جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب حکومت، ہائیر و اسکولز ایجوکیشن اور ڈی سی میانوالی کو فوری اقدامات کرکے رپورٹ حکومت کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ میانوالی میں صاف پانی کی فراہمی، سات نئی سڑکیں اور سیوریج نظام بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 780109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780109/میانوالی-میں-انجینئرنگ-اور-کام-سیٹ-یونیورسٹیاں-ڈسٹرکٹ-پبلک-اسکولز-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org