0
Tuesday 26 Feb 2019 10:03

جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جماعت اسلامی کشمیر

جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جماعت اسلامی کشمیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے بیان میں کہا گیا کہ وادی کشمیر کے چپے چپے سے جماعت اسلامی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے بیان میں نے کہا گیا کہ تنظیم کے امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سمیت مرکزی و ضلعی قیادت اور دیگر کارکنان کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت مختلف تھانوں میں پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی ریاست کی متواتر حکومتوں نے جماعت اسلامی کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے سیاسی اغراض اور مفادات کو حاصل کرنے کی خاطر جماعت سے وابستہ افراد کے خلاف ظلم و جبر کی داستانیں رقم کیں۔
خبر کا کوڈ : 780116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش