0
Tuesday 26 Feb 2019 18:41

ناموس ارض وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حامد رضا

ناموس ارض وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ناموس ارض وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بھارت کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے کوئیک ریسپانس کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کا ہر فرد پاک فوج کے قدم کیساتھ ملا کر کھڑا ہے، بھارت ہٹ دھرمی ترک کرکے خطے میں امن و خوشحالی کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے شدید خطرہ بن چکا ہے، کشمیری حریت راہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریاں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہیں، بھارتی فوج کا ظلم و جبر تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے، حکومت نے بھارتی دھمکیوں پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، سرحدوں پر منڈلاتے خطرات کے پیش نظر ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، وزیراعظم اے پی سی بلا کر قومی یکجہتی کی فضا پیدا کریں، سیاسی اختلافات کو بھلا کر ملکی سلامتی کیلئے متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں پیر معاذ المصطفے قادری کی رہائش گاہ پر علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملکی مفاد کے پیش نظر سیاسی درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرنے لئے حکومت اور اپوزیشن مشترکہ کوششیں کریں۔ حکومت سیاسی محاذ آرائی کو چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دے۔ قوم حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاک فوج اور پاکستانی قوم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، بھارت کے جنگی جنون پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، بھارت نے پوری مقبوضہ وادی کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے مظلوم اور محکوم کشمیریوں کی چیخیں سنیں اور انھیں بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 780144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش