QR CodeQR Code

ہمیں اپنے بیٹوں اور مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے

بھارت نے جنگ کی تو پاکستانی پرچم دہلی پر لہرائے گا، شہباز شریف

26 Feb 2019 11:25

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی دراندازی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ کی تو نئی دہلی میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے خطے کو آگ میں نہ دھکیلے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج جذبہ شہادت پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کا پیکر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کی خاطر محاذِ جنگ پر جانے کیلئے تیار ہوں، بھارت نے جنگ کی تو نئی دہلی میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے خطے کو آگ میں نہ دھکیلے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی دراندازی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ کی تو نئی دہلی میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے خطے کو آگ میں نہ دھکیلے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج جذبہ شہادت پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کا پیکر ہیں، ہمیں اپنے بیٹوں اور مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے۔


خبر کا کوڈ: 780149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780149/بھارت-نے-جنگ-کی-پاکستانی-پرچم-دہلی-پر-لہرائے-گا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org