0
Tuesday 26 Feb 2019 11:42

مودی کی ساری سازش الیکشن جیتنے کیلئے ہے، بابر اعوان

مودی کی ساری سازش الیکشن جیتنے کیلئے ہے، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اوچھی حرکتیں کر رہا ہے، پاکستان کے عوام ایسی حرکات سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم اپنی فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور ہماری فوج بھی ایسی ہے کہ جس کے پاس تمام جدید دفاعی اثاثے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی ساری سازش الیکشن جیتنے کیلئے ہے لیکن مودی کی سیاسی ارتھی خود جلنے والی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن مودی یاد رکھے کہ ہماری امن کی خواہش ہماری مجبوری نہیں، ہم اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ کچھ لوگ ذاتی رنجشوں کو قومی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 780157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش