0
Tuesday 26 Feb 2019 14:36

لاہور ہائیکورٹ نے مجلس عزاء روکنے کا حکم معطل کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے مجلس عزاء روکنے کا حکم معطل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے امام بارگاہ میں مجالس کی اجازت نہ دینے کا ضلعی انتظامیہ کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر، سی پی او گوجرانوالہ کا اجازت نہ دینے کا حکم بھی کالعدم قرار دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سید محمد رضا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے سید مصطفٰی نقوی ایڈووکیٹ اور سید مرتضٰی نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواستگزار وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مرکزی امام بارگاہ گوجرانوالہ میں مجالس کی اجازت نہیں دی جا رہی، آباؤ اجداد سالانہ مجالس کا انعقاد کرواتے رہے ہیں، امام بارگاہیں مجالس کے انعقاد کیلئے ہی بنائی جاتی ہیں، مجالس کی اجازت نہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
 
درخواستگزار وکلاء نے بتایا کہ سی پی او اور ڈی سی گوجرانوالہ کو مجالس کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ضلعی انتظامیہ کو امام بارگاہ میں مجالس کی اجازت دینے کا حکم دے۔ ڈی سی اور سی پی او گوجرانوالہ کی جانب سے دیئے گئے جواب میں کہا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مجلس کی  اجازت نہیں دی۔ جس پر سید مصطفٰی نقوی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وضاحت یا تفصیلی رپورٹ کے صرف زبانی بیان پر مجلس کو روکا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ وہ  اپنی مذہبی عقائد پر عمل کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 780203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش