QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

26 Feb 2019 19:20

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دو روز بعد خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جبکہ اس ضمن میں نیشنل ڈیزاسٹتر مینجمنٹ اتھارٹی نے پہلے ہی سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر بارش کے ساتھ برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں 5، کاکول اور چراٹ میں 4، رسالپور میں 2، تیمرگرہ اور سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مالم جبہ میں بارش کے ساتھ 3 انچ تک برف باری بھی ہوئی ہے جبکہ مزید برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دو روز بعد خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جبکہ اس ضمن میں نیشنل ڈیزاسٹتر مینجمنٹ اتھارٹی نے پہلے ہی سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ریکارڈ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 780235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780235/خیبر-پختونخوا-کے-بیشتر-علاقوں-میں-بارش-کا-سلسلہ-جاری-سردی-کی-شدت-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org