0
Friday 10 Jun 2011 21:42

سینیٹ،اپوزیشن لیڈر تنازعہ،مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے مذاکرات ناکام

سینیٹ،اپوزیشن لیڈر تنازعہ،مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے مذاکرات ناکام
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تنازعے پر مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام رہا۔ تنازعہ سلجھانے کیلئے مسلم لیگ نون اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات چیرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کے چیمبر میں ہوئے۔ ن لیگ کی طرف سے راجہ ظفرالحق اور اسحاق ڈا ر اور جے یو آئی کے اعظم سواتی، مولانا گل نصیب خان اور طلحہ محمود نے مذاکرات میں حصہ لیا جبکہ حکومت کی نمائندگی چیرمین سینیٹ کے ساتھ قائد ایوان نئیر بخاری نے کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے بتایا کہ چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وہ 13 جون سے اس معاملے پر بحث شروع کروانے کے بعد فیصلے پر نظرثانی کریں گے جبکہ ن لیگ نے مطالبہ کیا کہ وہ فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اسے غلط قرار دیں۔
خبر کا کوڈ : 78024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش