0
Tuesday 26 Feb 2019 20:13
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھینگے

ملک کی ترقی، سلامتی اور خودمختاری کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے، صادق عمرانی

ملک کی ترقی، سلامتی اور خودمختاری کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے، صادق عمرانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام، قومی سلامتی و خود مختاری پر آنچ تک برداشت نہیں کریں گے۔ بھارت نے حملے کی حماقت کی تو افواج پاکستان کیساتھ 22 کروڑ عوام شانہ بشانہ دشمن کے خلاف لڑے گی، پاکستان دنیا کی اسلامی سپر پاور ایٹمی قوت ہے، ملک کی ترقی سلامتی اور خودمختاری کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج پاک دنیا کی بہادر ترین افواج ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا پاک فوج مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت پاکستان کی امن پسند پالیسی کو کمزوری ہرگز نہ سمجھے، دشمن کو وہ سبق سکھائیں گے پوری دنیا یاد رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر پاور ایٹمی ملک ہے، بھارت نے اگر حملے کی حماقت کی تو پاک فوج کیساتھ ساتھ 22 کروڑ عوام اپنے سروں پر کفن باندھ کر جنگ میں اپنی افواج کیساتھ شانہ بشانہ دشمن کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کے بھائیوں کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی، حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام فوری طور پر بند کرے۔ کشمیریوں کو آزادی خودمختاری دی جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ پی پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ خطے میں جنگ ہوئی تو بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے، کیونکہ پاکستانی افواج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے جو کہ اپنے وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ ہمیں افواج کی بھرپور پیشہ وارنہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
خبر کا کوڈ : 780247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش