QR CodeQR Code

ڈاکٹر عبدالصمد کے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

26 Feb 2019 20:35

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پشاور میوزیم سے قیمتی مجسموں کے غائب ہونے سے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے، تاہم ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، لہٰذا ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے پشاور میوزیم سے مبینہ طور پر قیمتی مجسمے غائب کرنے اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی اور ملزم کو نیب کے حوالے کردیا جس سے مزید پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالصمد کو پولیس کے کڑے پہرے میں پشاور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عبدالصمد کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اس سے پشاور میوزیم سے قیمتی مجسموں کے غائب ہونے سے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ عدالت نے اس کا 10 روزہ جسمانی یمانڈ دیا تھا تاہم ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، لہٰذا ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر ڈاکٹر عبدالصمد کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی جسے اب 2 فروری کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 780251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780251/ڈاکٹر-عبدالصمد-کے-ریمانڈ-میں-5-روز-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org