0
Tuesday 26 Feb 2019 21:09

ووٹوں کے بھکاری مودی سرکار اپنے عوام کو جنگ کی آگ میں نہ جھونکیں، مرتضٰی وہاب

ووٹوں کے بھکاری مودی سرکار اپنے عوام کو جنگ کی آگ میں نہ جھونکیں، مرتضٰی وہاب
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ بھارتی بزدلانہ حملے کو پسپا کرنے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے باعث بھارتی طیارے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ اپنے ایک بیان میں مرتضٰی وہاب نے کہا کہ بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی ہرگز غلطی نہ کرے، جنگ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کے بھکاری مودی سرکار اپنے عوام کو جنگ کی آگ میں نہ جھونکے، پاک افواج بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ چھیڑنا آسان، لیکن ختم کرنا انتہائی مشکل کام ہے، دنیا جان لے بھارت خطے میں امن و سلامتی کا سب سے بڑا دشمن ہے، بھارتی عزائم کو تہہ و بالا کرنے کیلئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ عالمی برادری نام نہاد جمہوری ملک بھارت کے جنگی عزائم کا نوٹس لے، اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی، تو پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور سیاست دان اپنے ملک کے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں، بھارت کو ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم اپنے ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ہماری فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، یہ ہم نہیں بلکہ پوری دنیا مانتی ہے، اس لئے مکار مودی اور اس کی سرکار پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش سے پہلے سو بار سوچ لے۔
خبر کا کوڈ : 780257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش