0
Tuesday 26 Feb 2019 21:13

پاراچنار، الکوثر ایجوکیشن کمپلیکس میں فاطمۃ الزہرا (س) کا جشن ولادت

پاراچنار، الکوثر ایجوکیشن کمپلیکس میں فاطمۃ الزہرا (س) کا جشن ولادت
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں دختر رسولؐ و مادر حسنین کریمین خاتون جنت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پاراچنار کے الکوثر ایجوکیشن کمپلیکس میں دختر رسولؐ مادر گرامی حسنین کریمین علیہ السلام خاتون جنت حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے حوالے سے جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ الطاف حسین اور دیگر علمائے کرام نے خاتون جنت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی میں اسلام کیلئے خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ علماء نے کہا کہ بی بی سیدہ کی تربیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آغوش مبارکہ میں ہوئی اور بی بی سیدہ نے بچپن ہی سے اسلام کے پرچار کیلئے مشکل ترین دور میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ دیا اور مصائب برداشت کیں۔ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت ہر دور کی خواتین کے لئے ایک مثال ہے، ان کی پردے کی پابندی، ان کی حق گوئی، ان کی عبادت گزاری اور ان کی خدمت گزاری تمام خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔ اللہ ہم سب کو ان کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر الکوثر ایجوکیشن کمپلیکس کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 780258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش