0
Tuesday 26 Feb 2019 21:40

دفاع وطن کیلئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پیر پگارا

دفاع وطن کیلئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پیر پگارا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جارحانہ عزائم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع اس کی بہادر مسلح افواج کے ہاتھوں میں ہے، جو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ پاک فضائیہ کی جانب سے آج لائن آف کنٹرول پر کیا جا چکا ہے، پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دشمن کے طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ اپنے بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ سیاست میں کسی کی حمایت اور کسی کی مخالفت چلتی رہتی ہے، لیکن یہ وقت حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے پوری قوم اور ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور قوم کی دعائیں بھی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو آج یہ دن اس لئے دیکھنے پڑ رہے ہیں کہ ماضی کی حکومتیں بھارت سے دوستی کا دم بھرتی تھیں، جبکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور اس سے دوستی کی کبھی امید نہیں رکھی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 780272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش