QR CodeQR Code

عالمی قوتیں سنجیدگی سے دیکھیں، ہندوستان خطے میں جنگ کی آگ بھڑکا رہا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

26 Feb 2019 21:52

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران او آئی سی کا کردار شرمناک ہے، بھارت کس حیثیت میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے؟ پاکستانی حکومت او آئی سی ممالک سے فوری رابطہ کرے، اگر او آئی سی معاملات کو درست نہیں کرسکتی تو خراب کرنے سے باز رہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزی اور پاکستان میں فضائی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، گلگت سے گوادر تک عوام وطن پر جان نثار کرنے کے لئے تیار ہیں، بھارتی بزدلانہ وار پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے، ہندوستانی حکومت اسلحے کے انبار پر بیٹھ کر خوش فہمی میں مبتلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی سیاست میں جنگی نعروں کا رواج خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ بن چکا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران او آئی سی کا کردار شرمناک ہے، بھارت کس حیثیت میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے؟ پاکستانی حکومت او آئی سی ممالک سے فوری رابطہ کرے، اگر او آئی سی معاملات کو درست نہیں کرسکتی تو خراب کرنے سے باز رہے، ہندوستانی حملے کو عالمی قوتیں سنجیدگی سے دیکھیں، ہندوستان خطے میں جنگ کی آگ کو بھڑکا رہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 780275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780275/عالمی-قوتیں-سنجیدگی-سے-دیکھیں-ہندوستان-خطے-میں-جنگ-کی-آگ-بھڑکا-رہا-ہے-علامہ-راجہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org