0
Tuesday 26 Feb 2019 17:50

خلیج تعاون کونسل (GCC) ایران کیساتھ افہام و تفہیم پیدا کرے، قطری وزیر خارجہ

خلیج تعاون کونسل (GCC) ایران کیساتھ افہام و تفہیم پیدا کرے، قطری وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے خلیج تعاون کونسل (GCC) سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ افہام و تفہیم پیدا کرے۔ قطری وزیر خارجہ نے امریکہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کے حوالے سے ایک جامع نکتہ نظر اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یکطرفہ منصوبے جن میں ایرانیوں یا فلسطینیوں کا خیال نہ رکھا جائے، کامیاب نہیں ہوں گے۔ روزنامہ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ حال حاضر میں جو بھی علاقے کی صورتحال اور اس میں ہونے والی صف آرائیوں کا جائزہ لے تو وہ پورے اطمینان سے یہ کہہ سکتا ہے کہ موجودہ حالات جوں کے توں نہیں رہیں گے۔ کسی پر بھی لمبے عرصے تک ظلم نہیں کیا جا سکتا، لہذا ہم علاقے کے سربراہان مملکت سے یہ چاہتے ہیں کہ اس عدم استحکام کی صورتحال سے بچنے کے لئے حالات کی اصلاح کا کام شروع کر دیں۔ اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم ردّعمل پر مبنی سیاست کے بجائے اثرونفوذ کی سیاست اپنائیں۔ قطر کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی مخالف خبرنگار "جمال خاشقچی" کے قتل کے بارے میں ہونے والی تحقیقات میں تعاون کرے۔

روزنامہ گارڈین کے مطابق قطر، خلیج تعاون کونسل (GCC) کے اکثر ممبر ممالک کے برعکس ایران کے ایٹمی توانائی کے معاہدے JCPOA کی حمایت کرتا ہے جبکہ اس نے ایران مخالف امریکہ-سعودیہ-اسرائیل بلاک سے فاصلہ بھی بڑھا لیا ہے۔ عبدالرحمن آل ثانی نے مزید کہا کہ ہم یورپی ممالک کی طرح ایرانی ایٹمی توانائی کے معاہدے JCPOA کی حمایت کرتے ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ملک نے ایران اور ترکی کے ساتھ کوئی نیا اتحاد بنا لیا ہے۔ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ممبر ممالک اور ایران کے درمیان بات چیت کے آغاز کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل (GCC) ایران کے ساتھ بھی افہام و تفہیم پیدا کرے، نہ یہ کہ صرف سعودی عرب کے ساتھ ہی بنا کر رکھے۔ ہم سب ایک دوسرے کے ہمسائے میں زندگی گزار رہے ہیں، لہذا ضروری ہے کہ ہمارے درمیان افہام و تفہیم موجود ہو۔ 2017ء تک خلیج تعاون کونسل (GCC) کا یہی موقف تھا، لیکن ہمارے اقتصادی بائیکاٹ نے سب کچھ ہی بدل دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 780282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش