QR CodeQR Code

وزیر خارجہ شاہ محمود کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

27 Feb 2019 02:04

وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارت کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، جارحیت سے افغانستان میں قیام امن کی مشترکہ کاوشیں متاثر ہوسکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے رابطہ کرکے بھارت کی جارحیت پر پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، جارحیت سے افغانستان میں قیام امن کی مشترکہ کاوشیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تاہم پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔


خبر کا کوڈ: 780305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780305/وزیر-خارجہ-شاہ-محمود-کا-امریکی-ہم-منصب-سے-ٹیلی-فونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org