0
Wednesday 27 Feb 2019 02:07

او آئی سی کی پاکستان میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

او آئی سی کی پاکستان میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ او آئی سی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں 4 بم پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں اور خطے کا امن خراب کرنے والے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دونوں فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورت حال کو طاقت کے استعمال کے بغیر ہی پرامن مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کریں، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تاہم پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔
خبر کا کوڈ : 780306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش