QR CodeQR Code

پاک بھارت ممکنہ جنگ کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ جاری

27 Feb 2019 10:57

تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو جاری مراسلے میں نیشنل کاز کیلئے 25 فیصد بیڈز جبکہ جنگ چھڑنے کی صورت میں 25 فیصد ایمبولینس سروس مختص کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبے میں کیٹگری سی اور ڈی کے 90 جبکہ نجی شعبے میں 8 بڑے ہسپتال ہیں جن میں مراسلہ موصول ہونے کے بعد ایمرجنسی بنیادوں پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے پاک بھارت جنگ کے خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت کی جانب سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو جاری مراسلے میں نیشنل کاز کیلئے 25 فیصد بیڈز جبکہ جنگ چھڑنے کی صورت میں 25 فیصد ایمبولینس سروس مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں کیٹگری سی اور ڈی کے 90 جبکہ نجی شعبے میں 8 بڑے ہسپتال ہیں جن میں مراسلہ موصول ہونے کے بعد ایمرجنسی بنیادوں پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کونسل اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 780321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780321/پاک-بھارت-ممکنہ-جنگ-کے-پیش-نظر-خیبر-پختونخوا-تمام-ہسپتالوں-کو-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org