0
Wednesday 27 Feb 2019 11:42

لاہور، ادارہ منہاج الحسین میں یوم فاطمہؑ کی مناسبت سے تقریب

لاہور، ادارہ منہاج الحسین میں یوم فاطمہؑ کی مناسبت سے تقریب
اسلام ٹائمز۔ ادارہ منھاج الحسین کے شعبہ خواتین و جامعہ زینبیہ کی طرف سے میلاد جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا کا اہتمام کیا گیا جس میں آشفہ ریاض فتیانہ وزیر وومن ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب، ڈاکٹر نبیرہ راغب نعیمی ممبر متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب و پرنسپل جامعہ نعیمیہ، خانم فاطمہ رضائی فرد خانہ فرھنگ جمہوری اسلامی ایران لاھور، سیدہ سائرہ جعفری ممبر متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب از جامعہ زینبیہ کے علاوہ جامعہ بقیۃ اللہ لاھور کی معلمات نے خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے اپنے خطاب میں سیرت جناب سیدہ سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی نیز ادارہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر نبیرہ راغب نعیمی نے سیرت جناب فاطمہ ع کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے پر زور دیا اور خانم فاطمہ رضائی فرد نے اپنے خطاب ادارہ منھاج الحسین کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اساتذہ و طالبات کی محنت کو سراہتے ہوئے میلاد میں پیش کیے جانیوالے مختلف پروگرامز کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ تحسین شبر حسین اکبر نے کہا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے وجود نے اس دور میں عورت کو عظمت بخشی، جب خواتین کو زندہ دفن کرنا فخر سمجھا جاتا تھا۔ خانم فوزیہ بانو نے نظامت سنبھالتے ہوئے آنیوالے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 780325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش