پاکستان کا بھارت کو پہلا سرپرائز، 2 انڈین طیارے مار گرائے، پائلٹ گرفتار
27 Feb 2019 11:42
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے دستوں نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 وہاں علاقے میں ہی موجود ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھی پاکستانی لڑاکا طیاروں نے جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نوشہرہ سیکٹر کے قریب دو لڑاکا طیارے مار گرائے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 پائلٹ بھی مارے گئے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مارے گرائے، جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ دفتر خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کردی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر اپنی حدود میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنی حدود میں کارروائی کی، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔
خبر کا کوڈ: 780326