1
Wednesday 27 Feb 2019 12:45

ملکی حالات کے پیش نظر فضائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ملکی حالات کے پیش نظر فضائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ملک بھر میں فضائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں موجودہ حالات کے پیش نظر فضائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے اور اس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پورے ملک کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہیں اور تمام ایئرلائنز کو اپنی شیڈول فلائٹس کو ری شیڈول کرنے کا کہہ دیا گیا ہے اور نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا تاہم کوئی بھی ایئرلائن سول ایوی ایشن کی اجازت کے بغیر نیا شیڈول جاری نہیں کرسکتی جبکہ فضائی آپریشن بحال کرنے کا باضابطہ اعلان سول ایوی ایشن کی جانب سے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 780346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش