QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع کے مقدمات متعلقہ سیشن ججز کو ریفر کرنے کا عمل شروع

27 Feb 2019 14:09

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے قبائلی اضلاع میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد گزشتہ روز عدالت عالیہ میں ضلع کرم اور خیبر کے شہریوں کی کیسز کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس عبد الشکور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے لئے نئے ججز کی تعیناتی کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے کیسز متعلقہ سیشن ججز کو ریفر کرنا شروع کردیئے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے قبائلی اضلاع میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد گزشتہ روز عدالت عالیہ میں ضلع کرم اور خیبر کے شہریوں کی کیسز کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس عبد الشکور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر وکلاء نے پشاور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ کیسز کی سماعت یہاں پر کی جائے تاہم جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ اب حالات تبدییل ہوگئے ہیں قبائلی اضلاع کے کیسز کے لئے پہلے کوئی فورم نہیں تھا لیکن ابھی ہے، جہاں اب متعلقہ ججز بھی تعینات ہوگئے ہیں۔ فاضل جج نے پٹیشنر کے وکلاء کو متعلقہ قبائلی اضلاع کے سیشن ججز کے ساتھ کیسز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیسز نمٹا دیئے۔


خبر کا کوڈ: 780367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780367/قبائلی-اضلاع-کے-مقدمات-متعلقہ-سیشن-ججز-کو-ریفر-کرنے-کا-عمل-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org