0
Wednesday 27 Feb 2019 14:53

سیلاب سے متاثرہ ضلع لسبیلہ میں جلد ریلیف کا سامان بھیجا جائیگا، این ڈی ایم اے

سیلاب سے متاثرہ ضلع لسبیلہ میں جلد ریلیف کا سامان بھیجا جائیگا، این ڈی ایم اے
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے لسبیلہ گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع لسبیلہ میں جلد ریلیف کا سامان بھیجا جائے گا۔ لسبیلہ گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے وزیراعظم آفس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی جنرل عمر محمود حیات سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقے لسبیلہ میں سیلاب اور اس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو لسبیلہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس سے ہونے والے نقصانات پر فوری طور پر ریلیف کا سامان لسبیلہ بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔ جنرل عمر محمود حیات نے اسلم بھوتانی کو مزید بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے قحط زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر اقوام متحدہ کے ادارے سو ملین ڈالرز بھی خرچ کرینگے۔ واضع رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس سے  ضلع لسبیلہ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 780373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش