QR CodeQR Code

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے 4869 بینک اکاؤنٹس منجمد

27 Feb 2019 17:02

ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کیلئے مزید سختیاں کی جا رہی ہیں، ان افراد پر پاسپورٹ آفس کے دروازے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، شیڈول میں شامل افراد قرضہ لے سکیں گے نہ بیرون ملک جا سکیں گے، نیکٹا کی سفارش پر انہیں اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک نے 4 ہزار 8 سو 69 مشکوک بینک اؤکانٹس کو منجمد کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے منجمد کئے گئے بینک اکاؤنٹس سے 13 کروڑ 15 لاکھ روپے ضبط کرلئے گئے۔ حکومت کی طرف سے اسٹیٹ بینک کو 6 ہزار ایک سو 22 بینک اکانٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا جب کہ بینک اکاؤنٹس اور رقوم کا تعلق فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے ہے۔ ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کیلئے مزید سختیاں کی جا رہی ہیں، ان افراد پر پاسپورٹ آفس کے دروازے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، شیڈول میں شامل افراد قرضہ لے سکیں گے نہ بیرون ملک جا سکیں گے، نیکٹا کی سفارش پر انہیں اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 780414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780414/فورتھ-شیڈول-میں-شامل-افراد-کے-4869-بینک-اکاؤنٹس-منجمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org