0
Wednesday 27 Feb 2019 20:40

علامہ عابد حسینی کیجانب سے انڈیا کی جنگی جارحیت کی مذمت جبکہ پاکستانی ہوابازوں کو انکی بہادری پر خراج تحسین

تحریک کیجانب سے کرم کیلئے ٹل میں عدالت کے قیام کی خبروں پر افسوس کا اظہار
علامہ عابد حسینی کیجانب سے انڈیا کی جنگی جارحیت کی مذمت جبکہ پاکستانی ہوابازوں کو انکی بہادری پر خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی کے سرپرست اعلٰی سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، صدر تحریک حسینی مولانا یوسف حسین جعفری اور دیگر رہنماؤں نے کل بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں دراندازی اور جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس انتہا پسند ملک کے مذموم ارادوں کا ابتداء ہی سے سب کو علم ہے، جس نے ایک آن کیلئے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور ہر لمحے اسکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی کیں، اس سے خیر کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اسکواڈرن لیڈر حسن کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان کے عظیم فوجی اعزاز سے نوازا جائے۔ جس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔ 

تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ کرم کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانے کے بعد ٹل میں عدالت کے قیام کی صورت میں جو پہلا تحفہ ملا ہے۔ وہ اہلیان کرم کے ساتھ زیادتی ہے۔ جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اہلیان کرم کسی صورت میں بھی اپنے مقدمات ٹل جاکر نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں یہ طریقہ رہا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں سیشن کورٹ ہوتا ہے اور تمام تحصیلوں کے کیسز ضلعی ہیڈ کوارٹر میں موجود عدالت میں نمٹائے جاتے ہیں۔ چنانچہ یہ ایک ضلع کے مقدمات کیلئے دوسرے ضلع میں جاکر پاکستان کے دستور کے ساتھ بھی سازگار نہیں اور نہ ہی ہماری قبائلی روایات اس بات کی اجازت دیتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 780418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش