0
Wednesday 27 Feb 2019 20:52

مودی سرکار کو جنگ لڑنے کا بخار چڑھا ہے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

مودی سرکار کو جنگ لڑنے کا بخار چڑھا ہے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے 60 نئی گاڑیاں فراہم کردیں۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں گاڑیاں تقسیم کرنے کیلئے پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ محکمے کو کمپیوٹرآئزیشن، ڈیجٹلائزیشن اور سنٹرلائزیشن کی طرف لے کر جارہے ہیں، آج جو گاڑیاں دی گئی ہیں، امید ہے اس سے محکمے کی کارکردگی مزید بہتر ہوجائے گی۔ بھارتی جارہیت اور اشتعال انگیزی کے حوالے سے وزیراعلٰی محمود خان نے کہا کہ مودی سرکار کو جنگ لڑنے کا بخار چڑھا ہے، جب انسان کو بخار ہو جائے تو انجیکشن یا میڈیسن کی ضرورت ہوتی ہے، مودی کو ٹھیک ٹاک انجیکشن آج ہم دے چکے ہیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ محکموں کی ترقی کیلئے حکومت ہر قسم کا تعاون کرے گی، آج کل نشہ بہت زیادہ ہورہا ہے، نارکوٹکس کنٹرول کو مزید بہتر کام کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 780437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش