0
Wednesday 27 Feb 2019 22:10

مودی غلط فہمی دور کرے، جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، زین قریشی

مودی غلط فہمی دور کرے، جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، زین قریشی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کی بقاء اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر ایک پیج پر ہیں، قوم متحد ہے، پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ملک کی طرف بڑھنے والا ہاتھ کاٹ اور آنکھیں نکال دیں گے۔

خطے میں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خطے میں غیر ملکی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، جبکہ ہندوستان خطے کا امن برباد کرنا چاہتا ہے، ہندوستان کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی 20 کروڑ عوام پاک فوج کے سپاہی ہیں اور ان شاء اللہ ملکی دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک ملکی دفاع کی حفاظت کریں گے۔ ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، جس کے پاس گیدڑ بھبھکیوں کے سوا کچھ نہیں، ملکی دفاع کیلئے پوری قوم متفق اور متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 780447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش