0
Wednesday 27 Feb 2019 22:20

وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے محلے میں اندھیرے کا راج، عوام کا احتجاج

وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے محلے میں اندھیرے کا راج، عوام کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے محلے میں اعصاب شکن لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پہ نکل آئے۔ گلگت کشروٹ میں عوام نے کلمہ چوک پر احتجاج کرکے روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مشتعل عوام نے محکمہ برقیات کے خلاف نعرہ بازی اور ٹائیر جلا کر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ برقیات اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور گھریلو کام بھی متاثر ہوا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے الیکشن میں بلند بانگ دعوے کئے تھے مگر اب تک صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپیشل لائنوں کے ذریعے وی آئی پی لوگوں کو بجلی دی جاتی ہے جبکہ غریب عوام بغیر بجلی اور بغیر پانی کے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کے مشکلات کی کوئی فکر نہیں ہے۔ احتجاج سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پانی کی وافر مقدار موجود ہے لیکن حکمران اپنی جیب بھرنے کے لئے ندی نالوں میں ایسے بجلی گھر تعمیر کئے جارہے ہیں جو آئے روز خراب ہورہے ہیں۔ حکومت اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں مخلص ہے تو ندی نالوں کی بجائے دریاؤں میں پاور ہاؤسز تعمیرکرے اور نئے پاور ہاؤس کی تعمیر کے لئے جلد از جلد ٹینڈر کیے جائیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت شہر میں اسپیشل لائنوں اور اسپیشل ٹرانسفارمر کو ختم کرکے عوام کو بجلی مہیاء کی جائے بصورتِ دیگر مذید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 780448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش