0
Wednesday 27 Feb 2019 22:23

مودی سرکار ہوش کے ناخن لے، الیکشن جیتنے کیلئے خطے کے امن کو تباہ نہ کرے، سیدہ زہرا نقوی

مودی سرکار ہوش کے ناخن لے، الیکشن جیتنے کیلئے خطے کے امن کو تباہ نہ کرے، سیدہ زہرا نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، گلگت سے گوادر تک عوام وطن پر جان نثار کرنے کے لئے تیار ہے، بھارتی بزدلانہ وار پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے، ہندوستانی حکومت اسلحے کے انبار پر بیٹھ کر خوش فہمی میں مبتلا ہے، ہندوستانی سیاست میں جنگی نعروں کا رواج خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ بن چکے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کے دوران او آئی سی کا کردار شرمناک ہے، بھارت کس حیثیت میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے؟ پاکستانی حکومت او آئی سی ممالک سے فوری رابطہ کرے، اگر او آئی سی معاملات کو درست نہیں کرسکتی تو خراب کرنے سے باز رہے، ہندوستانی حملے کو عالمی قوتیں سنجیدگی سے دیکھے، ہندوستان خطے میں جنگ کی آگ کو بھڑکا رہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں سیدہ فاطمہ زہرا سیرت کانفرنس اور بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ سیدہ زہرا نقوی نے مزید کہا کہ مودی سرکار ہوش کے ناخن لے، الیکشن جیتنے کیلئے خطے کے امن کو تباہ نہ کرے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، دہشتگردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، ستر ہزار پاکستانی دہشتگردی کا شکار ہوئے لیکن پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، پاکستان نے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور صلح کا پیغام دیا، مگر دوسری طرف ہندوستان ہٹ دھرمی کا شکار ہے، پاکستان کا ہر بچہ ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وطن کا دفاع ہمارے لیے عزت، وقار اور کسی سعادت سے کم نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 780450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش