0
Wednesday 27 Feb 2019 22:35

کمشنر کراچی آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

کمشنر کراچی آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
اسلام ٹائمز۔ موجودہ صورتحال میں کسی بھی ہنگامی صررتحال سے نمٹنے کیلئے شہر قائد میں انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے، کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، کنٹرول روم کراچی میں خوراک، چاول، گندم، چینی دیگر کھانے پینے کی ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ دن رات کنٹرول روم کھلا رہے گا۔ بجلی، گیس، پیٹرول، ڈیزل اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر کی ہدایت پر تمام اضلاع میں بھی ضلعی کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں فوری کنٹرول روم قائم کریں۔




 
خبر کا کوڈ : 780452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش