0
Wednesday 27 Feb 2019 22:48

ہندوستنان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، تحریک انصاف جی بی کے رہنماء کا اعلان

ہندوستنان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، تحریک انصاف جی بی کے رہنماء کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماء ڈاکٹر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بیس لاکھ لوگ مملکت خداداد کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ مودی غلط فہمی میں نہ رہے اور ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جارحیت کی گئی تو ایسا کرارا جواب دینگے جو مودی کی نسلیں قیامت تک بھول نہ پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے مسئلوں کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں۔ ہمیں غربت اور جہالت کے خلاف لڑنا ہوگا۔ بھارت ہمیں کمزور نہ سمجھیں، ہم ایٹمی قوت کے مالک ہیں اور مودی ووٹ کے خاطر انسانیت کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ مودی دو ایٹمی ملکوں کے درمیان تجربات نہ کرے اور اگر جنگ چھڑگئی تو لوگ ناگاساکی اور ہیروشیما بھول جائیں گے۔ مودی الیکشن میں اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا گیا ہے۔ انہوں نے سیکولر ہندوستان کا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ بھارتی عوام ایسے جنونی دہشت گرد کو دوبارہ ہندوستان کا حکمران بننے کی غلطی نہ دھرائیں، جس نے ھندوستان کو اقلیتوں کے لئے جہنم بنا دیا ہے۔ مودی اپنے اندرونی مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے ساتھ جنگ کا ڈرامہ کرنا چاہتا ہے۔ مودی نے پھر بھی حوش کے ناخن نہ لئے تو ہم پاک فوج اور عمران خان کے ساتھ مل کر ہندوستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 780454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے