0
Wednesday 27 Feb 2019 23:20

ملتان، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام ''پاک فوج زندہ باد ریلی'' بھارتی پرچم نذرآتش

ملتان، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر ملتان میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ضلعی صدر عبدالرحمن فری کی قیادت میں خانیوال روڈ پر پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی، جس میں لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، قومی پرچم اٹھائے ہوئے ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے، جبکہ بھارتی پرچم بھی نذرآتش کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی طیارے کامیابی سے مار گرانے پر مٹھائی بھی تقسیم کی، اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر یوتھ ونگ عبدالرحمن فری، رفیق کریمی و دیگر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو میلی سے آنکھ سے دیکھنے کا انجام دیکھ لیا۔ پاک فوج نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، وطن عزیز کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، بھارت کشمیر اور کنٹرول لائن پر جارحیت سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا، پاکستانی قوم دشمن کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 780462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب