0
Wednesday 27 Feb 2019 23:06

امریکہ کی خواہش کیخلاف ہمیں مستحکم اور دوستانہ تعلقات قائم رکھنا چاہئیں، سید علی خامنہ ای

امریکہ کی خواہش کیخلاف ہمیں مستحکم اور دوستانہ تعلقات قائم رکھنا چاہئیں، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکی اعتماد کے قابل نہیں اور ہر جگہ فتنہ و فساد، اختلاف اور لڑائی جھگڑے کو ہوا دینے کی فکر میں رہتے ہیں، جبکہ وہ ایران اور آرمینیا کے تعلقات اور باقی تمام ممالک کے قومی مفادات کے بھی خلاف ہیں، لیکن اس کے مقابل ہمارا وظیفہ ہے کہ ہم باہمی تعاون اور دیگر تعلقات کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے ایران اور آرمینیا کے تاریخی دوستانہ اور قریبی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران اور آرمینیا کے تعلقات کے درمیان کبھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا، جبکہ ہم اسلامی تعلیمات کے مطابق اس بات کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں، البتہ امریکی حکومتی نمائندے مثلاً جان بولٹن وغیرہ اس طرح کے انسانی تعلقات کو سمجھنے کا شعور نہیں رکھتے۔

اس ملاقات میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی بھی شریک تھے۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشینیان نے اپنے ایران کے دورے کے دوران انجام پانے والی گفتگو اور طے پانے والے معاہدوں کو امیدوارانہ اور کارآمد قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان معاہدوں پر طرفین کی طرف سے سنجیدگی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمینیا نے کبھی ایران کے خلاف کسی اقدام میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی مستقبل میں کسی ایسے عمل میں شریک ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کو اپنے عوام اور مملکت کے لئے منافع بخش سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 780476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش