0
Thursday 28 Feb 2019 10:50

وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے جذبات کی عکاسی ہے، عثمان بزدار

وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے جذبات کی عکاسی ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پوری قوم کے جذبات کی حقیقی عکاسی کرتا ہے، وزیراعظم پاکستان نے پلوامہ حملے پر بات چیت کی دوبارہ آفر کرکے امن دوستی ثابت کر دی ہے، اندھیرے میں بھارتی دراندازی کے برعکس پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دن کی روشنی میں دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب مثبت، متوازن اورمدلل ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور وزیراعظم کے خطاب سے یہ ثابت بھی ہو گیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو امن کا ایک اور موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے عوام کے حق میں نہیں، بھارت ہوش کے ناخن لے، وزیراعظم عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستانی قوم کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر مودی سرکار کو بھرپورجواب دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاک فضائیہ نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کرنیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیت، بہادری، جرات اور شجاعت پر ناز ہے، پاکستان ائیر فورس نے بھارت کو باور کروا دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وطن تیار اور انتہائی باصلاحیت ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 780513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش