QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی

28 Feb 2019 13:15

ریلی کے شرکاء پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم جہاں پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین دے رہی ہے وہیں پاکستانی طلبہ نے بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کا عزم کیا ہے۔ لاہور کی معروف درسگاہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ نے پاک فوج کے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔
 
طلباء کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انڈیا نے اگر کوئی جارحیت کی تو اس سے بڑھ کر سرپرائز دیا جائے گا۔ طلباء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وطن کے دفاع کیلئے کو تن من دھن کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم متحد ہے جس پر وہ مودی کے شکرگزار ہیں کہ جس کی حماقت نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 780542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780542/پنجاب-یونیورسٹی-میں-پاک-فوج-کو-خراج-تحسین-پیش-کرنے-کیلئے-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org