0
Thursday 28 Feb 2019 20:05

جنگ مسلط کی گئی تو ہم جواب دینے کیلئے تیار ہیں، شوکت یوسفزئی

جنگ مسلط کی گئی تو ہم جواب دینے کیلئے تیار ہیں، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم جواب دینے کیلئے تیار ہیں، مگر مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آج صبح جج پر ہونے والے حملے کی مذمت کی گئی اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبے کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ضلعی اور یونین کونسل سطح پر عوام کو آگاہی دی جائے گی، ضلعی سطح پر 24 گھنٹے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پاک فضائیہ کی صلاحیتیوں کو سراہا کیا گیا، جبکہ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بھارت میں 21 اپوزیشن جماعتیں حکمران جماعت کے خلاف اکھٹا ہوگئی ہیں، ملک میں عسکری و سول قیادت ایک پیج پر ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خاصہ داروں کی تنخواہوں کیلئے ایک ارب روپے جلد جاری کر دیئے جائیں گے، جنگی صورتحال میں تمام محکموں کو ایمرجنسی پلان دیا گیا ہے، سول ڈیفنس کے اداروں کی جانب سے سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی، انڈیا دوبارہ ایسی احمقانہ حرکت نہیں کرے گا مگر بھروسہ بھی نہیں کیا جاسکتا ہے، جب تک ایمرجنسی کی صورتحال رہتی ہے، ہر ہفتے کابینہ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم جواب دینے کیلئے تیار ہیں مگر مذاکرات کے ذریعے مسلوں کا حل چاہتے ہیں، دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں، اگر جنگ چھڑ گئی تو پھر ختم نہیں ہوگی، جنگ کی بجائے دونوں ممالک کو ترقی کی طرف جانا چاہیئے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ کشمیر پر تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو کام کرنا چاہیئے، ہماری خارجہ پالیسی کشمیر کے مسئلے پر عالمی اداروں کو آگاہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 780594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش