0
Thursday 28 Feb 2019 20:36

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ملک گیر یوم مادر وطن منانے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ملک گیر یوم مادر وطن منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ملک گیر یوم مادر وطن منانے کا اعلان، مادر وطن کے محافظوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بروز جمعہ ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے جنگی جنون کے جواب میں پاکستان ایئر فورس کی کارروائی قومی غیرت اور جرات کی ترجمانی تھی، ہم پاک افواج کے جری جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم شہید پرور قوم ہیں، بھارت سمیت دنیا کی کسی بھی طاقت کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، بروز جمعہ ملک بھر کی مساجد میں پاک افواج کی کامیابیوں اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، وطن کے محافظوں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی، ہندوستان کی جنگی جنونیت اور جارحیت کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلامی کانفرنس تنظیم دبئی کے اجلاس میں ہندوستانی وزیر خارجہ کو بھی بحیثیت مبصر مدعو کئے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو ہندوستانی وزیر خارجہ کی شرکت کی صورت میں اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے، عرب ممالک کی ہندوستان سے رسمی و خفیہ تعلقات باعث افسوس ہیں، محمد بن سلمان اور محمد بن زائد دونوں ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں اور انہوں نے ہندوستان کو اسلامی کانفرنس تنظیم کے اجلاس میں مدعو کرکے پاکستان کی پشت پر خنجر گھونپا ہے۔ عوامی ریلیوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ نے تمام اضلاع میں جماعت کے قائدین کو خصوصی ہدایت جاری کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 780604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش