0
Thursday 28 Feb 2019 21:09

آئی ایس او پاکستان کا کل جمعہ کو ملک گیر یوم دفاع منانے کا اعلان

آئی ایس او پاکستان کا کل جمعہ کو ملک گیر یوم دفاع منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی کی زیرصدارت مرکزی آفس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئی ایس او کے زیراہتمام کل بروز جمعہ ملک بھر میں دفاع وطن ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کیلئے آئی ایس او کا ہر جوان تیار ہے، ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کا ہر جوان اپنے پاک وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، بھارت نے آئندہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ کارکنان کل جمعہ کی نماز کے بعد ریلیاں نکالیں اور پاک فوج کیساتھ اظہاریکجہتی اور بھارت کیخلاف برات کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں بدامنی ہی ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 780612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش