0
Thursday 28 Feb 2019 21:24

پاک فوج کی صلاحیتوں پر فخر ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

پاک فوج کی صلاحیتوں پر فخر ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی اور مہتمم جامعتہ المنتظر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف آف ائیر سٹاف ائرمارشل مجاہد انور خان کے نام تہنیتی خطوط میں بھارت کیخلاف فضائیہ کے عظیم سپوت پائلٹ حسن صدیقی کی کارروائی میں بھارتی طیارے گرانے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو پاک آرمی کے دنیا کی بہترین فوج ہونے پر فخر ہے۔ موجودہ حالات میں قوم کے ہر فرد کی دعائیں فوج کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی حلقے، مدارس اور علمائے کرام وطن ِ عزیز کے دفاع اور سالمیت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک دھرتی کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کی بقاء، سالمیت اور دفاع ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے جس کی قوت اور اثرات کا بے دین دشمن کو بھی اندازہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ دشمن کو ارض ِپاک کیخلاف کسی جسارت کی جرات نہ ہوگی۔ ہماری دعاء ہے خداوند متعال جنرل قمر جاوید باجوہ اور ائر چیف مجاہد انور خان کی شجاعانہ قیادت میں عسکری قوتوں کو ہر آزمائش میں کامیابی عطاء فرمائے۔ علامہ ریاض نجفی نے کہا کہ پوری قوم کو ائر فورس کی صلاحیتوں پر فخر ہے جو کہ آپ کیلئے ایک اعزاز ہے۔ بزدل دشمن کیخلاف فوج کے شجاعانہ اقدام سے پوری قوم کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔ بزدل دشمن کی طرف سے ارض ِ پاک کیخلاف جارحیت کا دفاع اور پاک دھرتی کی بقاء و سالمیت کا سنگین فریضہ اور اعزاز ہے۔
خبر کا کوڈ : 780618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش