QR CodeQR Code

طیب اردگان کا عمران خان کو ٹیلی فون، مذاکرات کی پیشکش کی تعریف

28 Feb 2019 21:40

ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی امن کی کوششوں پر طیب اردگان کو اعتماد میں لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی امن کی کوششوں پر طیب اردگان کو اعتماد میں لیا، جبکہ ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کی امن اور مذاکرات کی کوششوں کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ 14 فروری 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔ بعد ازاں 27 فروری کی صبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا، فضائیہ نے اپنی حدود میں رہ کر ہدف مقرر کیے، پائلٹس نے ٹارگٹ کو لاک کیا لیکن ٹارگٹ پر نہیں بلکہ محفوظ فاصلے اور کھلی جگہ پر اسٹرائیک کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس جوابی صلاحیت موجود ہے لیکن پاکستان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہتا جو اسے غیر ذمہ دار ثابت کرے۔  
 


خبر کا کوڈ: 780620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780620/طیب-اردگان-کا-عمران-خان-کو-ٹیلی-فون-مذاکرات-کی-پیشکش-تعریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org