0
Thursday 28 Feb 2019 23:31

بھارت نے اب کوئی غلطی کی تو سپریم سرپرائز ملے گا، ثروت اعجاز قادری

بھارت نے اب کوئی غلطی کی تو سپریم سرپرائز ملے گا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع خون کے آخری خطے تک کرینگے، بھارت ہوش کے ناخن لے، اب کوئی غلطی کی تو سپریم سرپرائز ملے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سندھ کے صدر اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کے عوام پاکستان سے جنون سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں، ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں، پاک فوج کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنونیت کا بھوت نہیں اُترا، تو پاکستان کے عوام بھوت کو ختم کرنا بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بھارتی جارحیت پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعۃ المبارک کو یوم وفائے پاکستان کے طور پر منایا جائے، ملک بھر میں وفائے پاکستان کے نام سے منصوب ریلیاں، سیمینارز اور مظاہرے ہونگے، کارکنان پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور قومی نغموں کی گونج میں ریلیوں کا انعقاد کرتے ہوئے پاک فوج کو سلام پیش کریں، علماء کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 780629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش