0
Thursday 28 Feb 2019 23:39

مودی حکومت پاکستان کی جانب سے امن کی کوششوں اور مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے، راجہ جلال

مودی حکومت پاکستان کی جانب سے امن کی کوششوں اور مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے، راجہ جلال
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا نے سرحدی خلاف ورزی کرکے عالمی معاہدوں کو توڑنے کی کوشش کی ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کو فی الفور اس واقعہ پر نوٹس لینا چاہئے۔ مودی حکومت پاکستان کی جانب سے امن کی کوششوں اور مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھے۔ پاکستان کی پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی استطاعت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کسی بھی محاذ پر اکیلی نہیں ہیں۔ ان کی پشت پر پوری قوم کھڑی ہے۔ افواج پاکستان اپنی جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کرنا احسن طریقے سے جانتی ہیں، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ بزدل دشمن کے عزائم اس سے پہلے بھی خاک میں ملائے ہیں اور آئندہ بھی خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنے الیکشن کیلئے پوری انڈین قوم کو جنگی جنونیت کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور یقین دلاتی ہے کہ کسی بھی مرحلے میں ضرورت پڑی تو ہم افواج پاکستان سے آگے بڑھ کر اپنے وطن کا دفاع کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیرفورس کے شیردل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بزدل دشمن کو بھاگنے پر مجبور کیا۔
خبر کا کوڈ : 780630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش