QR CodeQR Code

کراچی، زمینوں پر قبضے روکنے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کرلی گئی

28 Feb 2019 23:49

زمینوں پر قبضوں کا مقدمہ صرف اینٹی انکروچمنٹ پولیس درج کرے گی، پولیس سے مقدمہ درج کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا، مقدمات درج ہوتے ہی اینٹی انکروچمنٹ پولیس تفتیش شروع کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں زمینوں پر قبضے روکنے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کرلی گئی، پولیس سے مقدمہ درج کرنے کے اختیارات واپس لے لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس پر اضافی ذمہ داری آگئی۔ زمینوں پر قبضوں کا مقدمہ صرف اینٹی انکروچمنٹ پولیس درج کرے گی، پولیس سے مقدمہ درج کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا، مقدمات درج ہوتے ہی اینٹی انکروچمنٹ پولیس تفتیش شروع کرے گی۔ پبلک پراسیکیوٹر ملیر نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کو خط لکھ دیا۔ پبلک پراسیکیوٹر ملیر نے ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر کو بھی خط لکھ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 780632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/780632/کراچی-زمینوں-پر-قبضے-روکنے-کیلئے-نئی-حکمت-عملی-اختیار-کرلی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org