0
Friday 1 Mar 2019 00:22

ملتان، پاسباں رکشہ یونین کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، پاسباں رکشہ یونین کے زیراہتمام بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب رجسٹرڈ ضلع ملتان کے زیراہتمام بھارتی جارحیت پاک فوج کی حوصلہ افزا کارروائی کے سلسلہ میں پاک فوج زندہ باد ریلی چوک عزیز ہوٹل سے نکالی گئی۔ جس کی قیادت ضلع صدر پرویز اقبال بودلہ، چیئرمین حاجی الطاف، نائب صدر ظفر اقبال، شیخ ارشاد صدیقی، رکشہ مالکان اتحاد کے صدر جنان خان، جنرل سیکرٹری رانا شہزاد، منی گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر فہیم الدین قریشی، جنرل سیکرٹری ظفر اقبال گجر نے کی۔ شرکاء ریلی نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور بھارتی جارحیت کے خلاف بھارتی سورمائوں کی بزدلانہ حرکتوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے جھوٹ کے پول دن کی روشنی کھول دیئے ہیں، پاک فوج کے جرات مندانہ اقدام سے بزدل بھارتی حکمرانوں اور سورمائوں کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں، پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، بچہ بچہ پاکستان پر قربان ہونے کو تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 780637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے