0
Friday 1 Mar 2019 11:58

جماعت اسلامی کا 3 روزہ تحفظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا 3 روزہ تحفظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار (یکم، دو اور تین مارچ) کو بھارتی جارحیت کے خلاف اور وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے عزم کے اظہار کیلئے تین روزہ تحفظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ اس امر کا اعلان جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کارکنان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مرکزی جماعت کی ہدایات کے مطابق تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار تحفظ پاکستان مہم چلائے گی۔ مہم کا مقصد کشمیر کی آزادی کے پیغام کو عام کرنا، پاکستان کے تحفظ کا عزم کرنا اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ مہم کے ذریعے پوری دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ پاکستانی عوام اپنی سرزمین، اپنی مٹی، اپنی سرحدوں کی حفاظت اور کشمیر کی آزادی کیلئے متحد و متفق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوآرٹر پر بڑے استقبالیہ کیمپس لگائے جائیں گے، جمعہ کی نماز کے بعد بھر پور مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ اتوار کے دن بھی مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ، اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلبہ عربیہ اور دیگر برادر تنظیمات کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ابھی سے تیاریوں میں لگ جائیں اور استقبالیہ کیمپس اور مظاہروں کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اور بالاکوٹ میں بمباری کی، جس کا جواب پاک فضائیہ نے تیکنیکی مہارت، جوش و ولولے اور جذبہ جہاد کے ساتھ دیا، جس سے پوری قوم کا مورال بلند ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 780660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش